اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹ کے لئے ہیلتھ انشورنس کے لئے1 ارب روپے مختص کی ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں ورکنگ جرنلسٹ کے لئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ورکنگ جرنسلٹ ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا جارہا ہے۔مریم اورنگزیب نے حکومت کے اس اقدام پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر ان کی مشکل کی گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے