شہباز گل کی کرسمس پر مسیحی برادری کومبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کرسمس پر مسیحی برادری کومبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام مسیحی برادری کو کرسمس پر خصوصی مبارکباد دیتے ہیں۔پاکستانی پرچم میں سفید رنگ  اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔  ہم ایک جسم دوجان اورایک گلدستے میں سمو ئے ہوئے پھول ہیں۔