اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر کام 7جنوری تک جاری رہے گا۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 8جنوری کو ہوگی جبکہ حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات 9سے 23جنوری تک دائرہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 16فروری کو ہوگی۔ حلقہ بندیوں کے فورا بعد الیکشن کمیشن اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔