لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔