سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں،فواد چوہدری


لاہور(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں،حزب اختلاف والے حکومت میں تھے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے لاہور سمیت ملک بھر میں انقلاب لائیں گے۔ ملک میں ڈیموں کی کمی محسوس کی گئی اور تعمیر پر توجہ دی گئی۔ اب زراعت، ٹیکنالوجی اور معیشت کی بہتری کے لیے مزید کام کریں گے۔آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ کوعدالت طلب کرتی ہے تو آپ وہیل چیئر پر آتے ہیں اور جب آپ ضمانت پر ہوتے ہیں تو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس امیدوار ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ بونوں کے ساتھ ہے اور یہ سیاسی بونے پروپیگنڈے کی سیاست کرتے ہیں۔ حزب اختلاف والے حکومت میں تھے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے چلے گئے۔ انہوںنے کہا کہ آصف زرداری گذشتہ روز کہہ رہے تھے ہم منصوبہ لے کر آئیں گے وہ 30 سال سے اقتدار میں ہیں کب پلان لائیں گے ؟ آصف ز، آصف زرداری لاڑکانہ جانے سے بھی قاصر ہو جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم  55 ارب روپے کا قرض واپس کرنے جا رہے ہیں اور اب سندھ میں حکومت تحریک انصاف ہی بنائے گی۔