خوش نصیب ہیں و ہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی خدمت کیلئے چن لیتا ہے،میاں ذکراللہ مجاہد


لاہور(صباح نیوز)الخدمت لیب ثریا عظیم(وقف) ہسپتال میں روٹری ای کلب آف لاہور انٹرنیشنل کی جانب سے تھیلسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ  کیمپ منعقد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد، اسسٹنٹ گورنر انجینئر بلال اصغر، کلب پریذیڈنٹ احسن بشیر، سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری محسن بشیر، سابق ڈسٹرکٹ گورنر تعظیم احمد کمبوہ، سابق اسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر شاہینہ آصف، سابق اسٹنٹ گورنر ڈاکٹر نور الزمان،  ڈاکٹر محمود اختر رانا ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال، جمشید اختر،علی اصغر و دیگر نے شرکت کی ۔روٹری ای کلب کے ممبرا ن و عہدیداران نے نا صرف تھیلیسمیا کے بچوں کی مالی امداد کے لئے ڈونیشن دیا بلکہ خون کے بھی عطیات دیئے۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں و ہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی خدمت کے لئے چن لیتا ہے۔جبکہ روٹری ای کلب کے اسسٹنٹ گورنر انجینئر بلال اصغرنے اپنی گفتگو میں کہا کہ روٹری کلب ای کلب کے ممبران پاکستان میں تھیلیسمیا کی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ہمارے ممبران نا صرف خون کے عطیات دیتے ہیں بلکہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کے لئے مالی مدد بھی کرتے ہیں۔