راولپنڈی(صباح نیوز)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاہے کہ تاجر برادری خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اجتماعی کوششوں کی بدولت چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی میں خاطر خواہ کامیابی ملی،کسی بھی ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں بزنس کمیونٹی کلیدی اہمیت رکھتی ہے بریسٹ کینسر کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کاکردار قابل ستائش ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خلاف منعقدہ آگاہی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج سے اس مہلک مرض سے بچا جاسکتا ہے۔خواتین کو چاہیے کہ جسم میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔وومن امپاورمنٹ ایک خوش آئند عمل ہے جو کہ جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آگاہی کی بدولت بریسٹ کینسر سے بچا کے امکانات 90فی صد ہوتے ہیں،دوردراز علاقوں میں بھی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔
بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہماری توجہ کے مستحق ہیں، حکومتی سطح پر خصوصی افراد کی بحالی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصی افراد کی بحالی،فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص تاجر برادری اپنا کردار ادا کرے،نجی شعبہ اور این جی اوز بھی خصوصی افراد کے لیے کوٹہ مختص کریں، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کو بھی خودکفیل کرنے بارے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے،خصوصی افراد کو قرض کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے،پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے،نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک و قوم کا فائدہ پہنچائیں،اجتماعی کوششوں کے ذریعے ذہنی صحت، مختلف اقسام کی جسمانی معذوری اوربریسٹ کینسر سے بچا کے حوالے سے کام کیاجاسکتا ہے۔
اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ تاجر برادری کی کوششوں کی بدولت آر ڈی اے کی جانب سے تمام کمرشل عمارات میں خصوصی افراد کے لیے ریمپ ضروری قرار دیا گیاہے،راولپنڈی چیمبر خصوصی افراد کی بحالی، ذہنی صحت کی نشوونما اور بریسٹ کینسر سے بچا بارے آگاہی کے فروغ کے لیے بزنس کمیونٹی کے تعاون سے اپنا کردار بخوبی نبھا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ آج کا نوجوان نوکری کی تلاش نہ کرے بلکہ نوکری دینے والی صف میں شامل ہوجائے، اسی وجہ سے گلوبل انٹرپرینیورشپ پر زور دیتے ہیں،
راولپنڈی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر چھاتی کے کینسر سے بچا،ذہنی صحت کی ترقی اور خصوصی افراد کی بحالی اور ان کی فلاح و بہبود کی کوششوں میں عملی شرکت کی یقین دھانی کراتا ہے۔اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف نے بھی خطاب کیااور کہاکہ تاجر برادری کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، بزنس کمیونٹی خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حکومت کے شانہ بشانہ ہے، حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے اقدامات کو تقویت دے