ماڈرن ایج پبلک اسکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

اسلام آباد (صباح نیوز) ماڈرن ایج پبلک اسکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے طالبات   و فیکلٹی ممبران کے 89 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔ایوان بالا کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ان کو سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی-

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائی-بعدازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا جہاں پرایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بھی وفدکو بریفنگ دی گئی-