بلوچستان میں سابق وزرا ء اور ریٹائرڈ افسران سرکاری گاڑیوں پر قابض


کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان حکومت کے سیکڑوں ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور سابق وزرا ء سرکاری گاڑیوں پر قبضہ کر لیااور وہ واپس کرنے پر راضی نہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں 4 ماہ قبل سیکڑوں ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور سابق وزرا ء کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا انکشاف ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ڈھائی ہزار کے قریب گاڑیاں اعلی افسران کے پاس ہیں۔

حکومت نے گاڑیاں برآمد کرانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئی جب کہ محکمہ نظم و نسق کی انتظا میہ نے گاڑیوں کی واپسی میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ہاتھ کھڑے کردئیے۔