اسلام آباد (صباح نیوز)سی ڈی اے نے اسلام آباد میں واقع ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھیج دیا ہے، این ڈی ایم اے نے تاحال سی ڈی اے کے مراسلے کا جواب نہیں دیا ہے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر بلڈنگ خالی کرنے کا ارادہ نہیں ہے، سینٹر متبادل جگہ ملنے تک کام کرتا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق ماس ویکسینیشن سینٹر کی جگہ گندھارا تہذیب کا مرکز فعال کرنا ہے، سی ڈی اے نے ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر خالی کرانے کا فیصلہ بورڈ اجلاس میں کیا تھا۔ایف نائن پارک ماس ویکسینیشن سینٹر مئی 2021 میں قائم کیا گیا تھا، سینٹر میں یومیہ 20 ہزار افراد کی ویکسینیشن کی گنجائش ہے۔