ایچ وی اے سی آر سوسائٹی کے وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ، مقامی صنعت کے فروغ کے لیے تعاون کا اعادہ


راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان ہیٹنگ، وینٹیلیشن، ایئر کنڈیشننگ اینڈ ریفریجریشن( ایچ وی اے سی آ ر)سوسائٹی کے وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

وفد کی قیادت پاکستان ایچ وی اے سی آر سوسائٹی کے صدر احمد نواز کر رہے تھے۔آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق نے وفد کا خیر مقدم کیا اور چیمبر کی سرگرمیوں کے بارے میں مختصر بریفنگ دی۔ انہوں نے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے HVACR کے کردار کو سراہا اور جون 2023 میں ایچ وی اے سی آر کے زیر اہتمام  ایکسپو کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ راولپنڈی چیمبرسکلڈ ورکز کی ترقی اور صنعت کے فروغ کے لیے HVACR سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ہیٹنگ، ایئر کنڈیشننگ، وینٹیلیشن، اور ریفریجریشن سسٹم اور مقامی طور پر تیار کردہ ماحول دوست پرزوں میں جدت لانے کے لیے تجاویز متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھیجی جائیں گی۔

ایچ وی اے سی آر سوسائٹی کے صدر احمد نواز نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور امپورٹ متبادل میں HVACR کا حصہ 30% سے زیادہ ہے۔ جبکہ تعمیراتی صنعت میں اس کا تقریباً 60% حصہ ہے۔سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدر چوہدری عبدالرؤف،  سابق صدر ندیم اے رؤف اور HVACR کے معزز ممبران بھی موجود تھے۔