چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ٹیم کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) عاصم احمد سے عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعہ کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں Behavioral Interventions کے ذریعے ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورلڈ بینک کی معاشی ٹیم جس میں جوناتھن کارور، اینا ماریا مینڈیز، لوسی پین اور ارم توقیر شامل تھے،

 چیئرمین ایف بی آر کو بین الاقوامی تجربات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں ٹیکس کی تعمیل کی بہتری کیلئے ممکنہ شعبوں میں انٹروینشنز پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جہاں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی جا سکے گی ۔۔۔