اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں چین اور پاکستان نے10سالوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد چینی ساختہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے سرسوں کی ایک نئی قسم کامیابی کے ساتھ کاشت کی ہے ۔یہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون پروگرامز میں سے ایک ہے۔
چینی میڈ یا کے مطا بق سرسوں کی یہ نئی قسم زیادہ پیداوار اور منافع کی حامل ہے۔مارچ میں فریقین سرسوں کی کاشتکاری کے حوالے سے تربیتی پروگرام، مشین کے ذریعے سرسوں کی کٹائی کی ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے۔ملک میں صنعتی چین قائم کرنے کے لئے پاکستان ، چین سے سرسوں کی کاشتکاری والی مشینری اور آئل پریس ٹیکنالوجی درآمد کرے گا اور نئی اقسام کی افزائش کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔