ریاسی اور ڈوڈا اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے


جموں۔۔۔ مقبوضہ کشمیر کے ریاسی اور ڈوڈا اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ رات 10.07 بجے 25 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کا مرکز کٹرہ سے 89 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے ریاسی اور ڈوڈا اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 17 فروری کو کٹرا بیلٹ میں 3.6 شدت کا زلزلہ آیا۔