سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع میںنئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے چھاپے مارے ہیں ۔ ایس آئی اے نے بیروہ میں عمر احمد شیخ کے مکان کی تلاشی لی ہے۔ ایس آئی اے نے دیگر کئی گھروں پر بھی چھاپے مارے مکینوں کو حراساں کیا۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع بانڈی پورہ کے ناگمرگ جنگلاتی علاقے میں منگل کی صبح بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع ہوگئی ہے