یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے ترجمان جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا بیان


اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مطابق نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید پارٹی چیرمین یاسین  ملک نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے ۔

ترجمان جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ  کے جاری بیان کے   مطابق  نئی دہلی ہائی کورٹ نے حکام کو   یاسین  ملک   کومناسب طبی دیکھ بھال کا حکم دیا ہے ۔ یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کر دی۔۔ عدالت نے جیل حکام کو مزید ہدایت کی کہ جب تک ان کی نئی طبی  رپورٹس عدالت میں پیش نہیں کی جاتیں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔