سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ صبح 5.01 بجے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کا مرکز کٹرہ سے 97 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کا طول بلد اور عرض بلد 33.10 ڈگری اور 75.97 ڈگری پایا گیا۔
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 تھی۔ اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے۔ ۔