جموں کے سانبہ ضلع میں  ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے


سری نگر:جموں کے سانبہ ضلع میں  ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی نو عمر لڑکی کی لاش بھی مل گئی ہے ۔سانبہ ضلع کے انڈسٹریل ایریا میں ایک عدم شناخت لاش ملی ہے تاہم شناخت نہ ہو سکی۔

ادھر کپواڑہ کی ایک نوعمر لڑکی کی لاش جس نے 12 فروری کی شام سری نگر کے سونہ وار علاقے میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی،گزشتہ روز برآمد ہوئی ۔ پولیس کارروائی کے بعد  لاش کوے آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا  گیا ہے ۔