سری نگر(کے پی آئی)شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میںبھارتی فورسز نے ایک شخص کو درانداز قرار دے کر گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے سید پورہ میں جمعرات کو ایک شخص کو گولی ماردی گئی۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مارا جانے والا درانداز تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔