سرائے نورنگ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام(س)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید یوسف شاہ نے کہاہے کہ اقتدار نااہل لوگوں کے ہاتھوں کے باعث ملک میں ہر جگہ ظلم اوربربریت کا بازار گرم رکھا ہے ۔جس سے نجات کے لئے واحد راستہ علما حق کا ساتھ دینا ہوگا۔عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں تاہم حکمران طبقہ عیش عشرت سے فارغ نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ بنوری ٹاون لکی مروت میں سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جہاں پر جامعہ ہذا سے فارغ التحصیل ہونیوالے علما کرام اور حفاظ کرام کی دستار بندی کرادی۔ جلسہ دستار بندی سے جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی حبیب اللہ حقانی سمیت علما کرام۔دینی مدارس کے طلبا اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے فارغ التحصیل علما کرام کو مبارکبادی اور کہاکہ فراغت کے بعد علما پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہے علما کرام صحت مند اور تعمیری معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ نئی نسل نو دینی اسلام سے با خبر ہوجائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بدولت معرض وجود میں آیا ہے قیام پاکستان کے لئے نہ صرف عام شہریوں بلکہ علما کرام نے بھی قربانیاں دیں ہیں۔تاہم بدقسمتی سے اقتدار پر،ایسے لوگ قابص ہے جس کا ملک اور عوام کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے اس،وجہ سے ملک میں ہر طرف ظلم بر بریت کا بازار گرم ہے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مذاکرات کو ایک اسلام اور خوشحال فلاحی ریاست بنانے کے لئے علما حق کا ساتھ دیں