اسلام آباد(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ مو جو د ہ حکو مت نے بلد یاتی انتخابات کے التوا سے اسلام آباد کے لاکھ شہریوں کو اْن کے آئینی اور جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے،اسلام آباد کے لاکھوں لوگ آج کی سماعت میںبلد یاتی انتخابات کی تاریخ کا ا علان چاہتے تھے مگر چیف جسٹس اسلام آباد نے ہمیں مایوس کیا ہے، لگتا ہے اسلام آباد کے چیف جسٹس بھی حکو مت اور الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کا شکار ہو چکے ہیں ، انھوں نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کو ان کہ بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق کی فراہمی میں تاخیر کرنا ان کو حقوق دینے سے انکار کے مترادف ہے، ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا فرض منصبی ادا کرتے ہوئے شہریوں کے بلدیاتی حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کر کے حکو مت کو نئی قانون سازی کا مو قع فراہم کیا گیاجس کی آڑ میں الیکشن ملتوی کروائے گئے، نئی قانون سازی کے نام پر پرانے قانون پر عمل درآمد روکا نہیں جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کو رٹ میں بلد یاتی انتخابا ت کے التوا کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا،چوہدری ساجد اقبال ،قاضی امجد اقبال ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد مسائلستان بن چکا ہے ہم بلد یاتی حکو مت کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کے دیرینہ مسائل کا حل چاہتے ہیں،ہم حکومت اور تمام اداروں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ الیکشن سے جتنا چاہیے چاہیں بھاگیں جماعت اسلامی اور اسلام آباد کی عوام ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ہم اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے شہریوں کا آئینی اور جمہوری حق لے کر رہیں گے۔
نصر اللہ رندھاوا نے کہا پی ڈی ایم حکو مت نے بلد یاتی انتخابات ملتوی کروا کر جمہوریت کا قتل اور قانون سے کھلواڑ کیا ہے،موجو دہ حکو مت کو 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت بلد یاتی انتخابات کروانے چاہیے تھے،گراس رْوٹ لیول پر عوام کو شراکت اقتدار سے محروم رکھنا آئین و قانون سے انحراف اور عوام دشمنی ہے،
انھوں نے کہاپی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکو متوں نے اسلام آبادمیں بلد یاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ہیں ، ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو بلد یاتی انتخابات کے حوالے سے انصاف فراہم کیا جا ئے۔