پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے ہیں ۔
پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں سی این جی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے ، سی این جی اسٹیشنز کے سامنے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
صوبہ بھرمیں سی این جی اسٹیشن یکم جنوری سے بند کئے گئے تھے ، اسٹیشن بندش کا مقصد صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔
صوبائی حکومت نے سوئی گیس پریشر میں کمی کے سبب تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کرانے کے نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔