سونے کے دام کا نیا ریکارڈ: ایک تولہ 2 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہوگیا


کراچی (صباح نیوز)روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کے دام بھی نئی تاریخی سطح پر جاپہنچے ،بین الاقوامی مارکیٹ مین سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈالر کمی کے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوجود گزشتہ کئی روز کی طرح بھی پاکستان میں سونے کے دام نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا ایک ہی روز میں 6500 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح 10 سونے کے دام 5574 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگئے۔سونے کی طرح صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام بھی 100 فی تولہ اور 85 روپے 75 پیسے فی 10 گرام بڑھ کر بالترتیب 2300 روپے اور 1886 روپے 14 پیسے