لاہور(صباح نیوز)سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی 25 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ ملک میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل بنانے ولی صف اول کی کمپنی سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی تھیں اور اب موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
سوزوکی جی ڈی 100 ایس اور جی ایس 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے جب کہ جی ایس ایکس 125 اور جی آر 150 سی سی مزید 25 پزار روپے مہنگی ہوگئی ہیں۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ڈی 100 ایس کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار روپے، جی ایس 150 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار ، جی ایس ایکس 125 کے دام 3 لاکھ 84 ہزار روپے اور جی آر 150 سی سی 4 لاکھ 10 ہزار روپے کی ہوجائے گی۔سوزوکی پاکستان نے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ خام مال مہنگا ہونے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کو قرار دیا ہے۔