اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12روپے مہنگا


کراچی(صباح نیوز) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے مہنگا ہونے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔آئی ایم ایف نے قرض بحالی پروگرام کے لیے ڈالر کو فری فلوٹ کرنے کی لازمی شرط رکھی تھی۔

گزشتہ روز حکومت نے ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

حکومت کی اجازت کے بعد بدھ (25جنوری کو)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکدم  12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 252.50 روپے پر جا پہنچا ۔