نیویارک(صباح نیوز) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 5312691تک پہنچ گئیں،مصدقہ کیسز کی 26کروڑ94لاکھ 74ہزار109تک تجاوز کر گئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 89 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 88 ہزار 993 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 24 کروڑ 23 لاکھ 92 ہزار 329 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 817326ہوگئیں،کیسز5کروڑ7لاکھ257ہو گئے ۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 4 لاکھ 75 ہزار 128 ہوگئیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 46 لاکھ 82 ہزار 736 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ برازیل میں ہلاکتیں 6 لاکھ 16 ہزار 733 ہلاکتیں ہو چکیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 84 ہزار 824 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 255 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 19 ہزار 165 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 87 ہزار 180 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 56 ہزار 679 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 78 ہزار 778 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 90 لاکھ 2 ہزار 968 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 20 ہزار 168 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 81 لاکھ 5 ہزار 785 رپورٹ ہوئے ۔جرمنی میں کورونا وائرس 1لاکھ 5 ہزار 931 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 64 لاکھ 63 ہزار 737 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 603 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 61 لاکھ 50 ہزار 843 ہو گئے۔
ارجنٹینا کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 16 ہزار 748 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 53 لاکھ 54 ہزار 440 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔سعودی عرب میں کورونا سے کل اموات 8 ہزار 851 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 136 تک جا پہنچی ۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 113 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 99 ہزار 517 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔