اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن اس کے باوجود پرتعیش اشیاء کی بے دریغ درآمد جاری ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی لگژری گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بیرون ممالک سے درآمد کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کاروں کی درآمد 12 اور موٹر سائیکلوں کی درآمد 438 اعشاریہ 71 فیصد بڑھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں بھی پاکستان لائی گئیں۔
اس کے علاوہ 36 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ادویات اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبہ خام مال کے لیے ایل سی کھلنے سے بھی محروم ہے۔