ملک میں پمپس پرپیٹرولیم مصنوعات معمول کے مطابق دستیاب ہیں،ترجمان پی ایس او

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ترجمان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک میں پمپس پرپیٹرولیم مصنوعات معمول کے مطابق دستیاب ہیں، پیٹرول، ڈیزل کی سپلائی چین میں کوئی تعطل نہیں آیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا ذخائر سے متعلق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی مانیٹرنگ کررہاہے، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں