نوشہرہ ( صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکن انتخابات کی تیاری کریں، آنے والے الیکشن ملک و قوم کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، تجربہ کار الیکشن سے قبل لندن جا بیٹھے ہیں، وہ قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے الیکشن خاک لڑینگے، تجربہ کار جعلسازوں اور چوروں نے ملکی سالمیت کو خطرے سے دوچار کردیاہے، الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے، پی ڈی ایم حواص باختگی کا شکار ہوچکی ہے، نوشہرہ کو اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیئے، لاتعداد میگا پراجیکٹ مکمل ہوچکے جبکہ متعدد پر کام جاری ہے، ضلع نوشہرہ میں ہرتحصیل میں بڑے سپورٹس کمپلکس کی تعمیر پاکستان تحریک انصاف کا نوجوانوں سے وعدہ پورا ھوچکا۔
نوشہرہ کلاں میں میاں جمشید الدین شہید ھاکی سٹیڈیم کی تعمیر کے بعد ملحقہ اراضی پر فٹ بال گراؤنڈ، کرکٹ گراؤنڈ اور کالج کی تعمیر کی منظوری بھی ہوچکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام شہید میاں جمشید کاکاخیل ہاکی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع تحصیل ناظم اسحاق خانخٹک ، میاں عمر کاکاخیل ،ملک آفتاب ،محمد ولید اختر ،بخت شیر خان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکا اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق صوبے کی ہر تحصیل میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر ممکن بنا یا اور نوشہرہ کلاں میں شہید میاں جمشید الدین کاکاخیل ہاکی سٹیڈیم اس کی ایک کڑی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سوچ سمجھ کر اسمبلیوں سے باہر آئے ہیں تاکہ ہم قوم کے سامنے اکر اپنا موقف پیش کریں اور مجھے امید ہے کہ قوم کی تمام تر ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور انشااللہ آنے والے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر نہ صرف خیبر پختونخواہ اور مرکز میں بلکہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں بھی بھاری اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائیں گے قوم کی نظریں عمران خان اور تحریک انصاف پر لگیں ہیں اور عوامی امنگوں کی ترجمان بھی تحریک انصاف ہے ، تھا اور رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کی منظور بارے دوغلے پن کا مظاہرہ کیا سپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ انفرادی طور پر تصدیق کے بعد استعفے منظور کئے جائیں گے لیکن
انہوں نے مختلف آیام پر درجنوں کی تعداد میں استعفے منظور کرکے اپنی سیاسی بوکھلاہٹ کی غمازی کرڈالی ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہو یا ضمنی پی ٹی آئی کے کارکن تیار تھے ، ہیں ان کے لئے صرف انتخابات کا اعلان ہونا ضروری ہے خیبر پختونخواہ میں گندم کی قلت پیدا ہو نے کا خدشہ ہے اور اسی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت آٹے میں 30 ارب روپے کی سبسٹیڈی نہ دیتی تو اس صوبے کے عوام کا کیا ہوتا
انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے دور کے بعد مداریوں کے دور حکومت میں بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا بڑھتاافراتفری میں تبدیل ہوگیا ہے اور پھر وہی لوگ قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں ہم ملک ٹھیک کر رہے ہیں اگر یہی لوگ ٹھیک کرنے نکلے ہیں تو کنگال کس نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف ہی ہیں جس نے اس ملک کو نہ صرف کنگال کردیا بلکہ اس ملک کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا وکے رکھ دیا ۔