ڈالر مزید مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان


کراچی (صباح نیوز) ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعرات کے روز ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 228 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا،

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 50 پوائنٹس کی کمی سے 38740 پر آ گیا  ۔