حکومت ملک سے پولیو کو پاک کرنے میں بہت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے


نصیر آباد(صباح نیوز)کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا کہ حکومت ملک سے پولیو کو پاک کرنے میں بہت سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے امید ہے کہ ہم بہت جلد اپنے ملک میں پولیو کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائینگے

انہوں نے کہاکہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر مکتبہ فکر کے افراد کو چاہیے کہ وہ اس میں اپنا حصہ ڈالیں کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ اس مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت کا بھرپور انداز میں ساتھ دیں پولیو کا مرض ہمارے بچوں کے مستقبل کو تباہی کے دیہانے پر پہنچا رہا ہے پولیو کے قطرے نہ پلانے والے افراد اپنے بچوں اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں ایسے افراد کے ساتھ مشاورت کے لیے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ علاقے اور محلوں کے معتبرین سے مل کر انہیں پولیو کے خطرات کے متعلق آگاہ کیا جائے کہ ہمیں تمام بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ہر صورت قطرے پلانے ہیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل سطح پر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں ڈویڑن بھر کے ڈپٹی کمشنرز ایس ایس پیز و تمام ڈی ایچ اوز کے علاوہ کے نمائندوں نے شرکت کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ میں درپیش مسائل وحائل مشکلات و دیگر کئی اہم امور کے بارے میں تفصیل کے ساتھ اگاہی دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مائیکرو پلان پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تمام آفیسران مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کریں پولیو مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں مزید بہتر انداز میں کام کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اگر ہم نے سستی کا مظاہرہ کیا تو ہماری محنت رائیگاں ہو جائے گی

اسی لیے ضروری ہے کہ ہم کام کی نوعیت کو مزید موثر انداز میں بنائیں اچھی کمپیئن کریں گے تب جا کر ہم کامیابی سے ہمکنار ہونگے اس لئے ہم سب کو اپنے فرائض منصبی سرانجام دہی میں سستی کا مظاہرہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔