جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔

 چیف جسٹس  پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں  جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا جائزہ لینے کے بعد جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

جن ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ان میں جسٹس فہیم ولی، جسٹس کامران حیات اور جسٹس محمد اعجاز شامل ہیں ۔جوڈیشل کمیشن نے  اپنی سفارشات حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کوبھی  بھجوا دی ہیں۔