کراچی(صباح نیوز)امریکی ڈالر کی قدر میں اور پاکستانی روپے کی گراوٹ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ۔انٹر بینک میں ڈالر 9پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے75پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 228روپے 66پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 223 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38ہزار 565پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100انڈیکس 38ہزار 342پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔