اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت خزانہ کو کمرشل بینکوں میں حکومتی اکاؤنٹس بند کرانے کی آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کئی وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
ایک رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2021 تک 1700 ارب روپے کے حکومتی فنڈ ز کمرشل بینکوں میں موجود تھے، ایک سال میں 250 ارب روپے سے زیادہ کمرشل بینکوں میں منتقل کئے گئے ۔
مالی سال 2021 تک ڈویژنز اور محکموں کے 56 ہزارا کا نٹس کمرشل بینکوں میں تھے، ان میں 6 ہزارا کا نٹس منتقل ہو سکے ہیں ، کمرشل بینک حکومتی پیسے سے منافع کمارہے ہیں ، وفاقی حکومت کو خسارے پورا کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لینا پڑتا ہے۔