برآمدی صنعت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، اسحاق ڈار


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے خزانہ وریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ برآمدی صنعت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔سابقہ پانچ زیروریٹڈ برآمدی شعبوں سمیت دیگر تمام ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کااظہار اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کو اپنی ایکسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خام مال، پرزہ جات اور دیگرلوازمات  درآمد کرنے کے لئے بھی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔