ایوان صدر کی گاڑیوں پرکروڑوں کےاخراجات


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے سفری اخراجات اور ایوان صدر کی گاڑیوں پر رواں مالی سال 2021 – 2022 کے پانچ ماہ کے دوران 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے ہیں ۔
تازہ رپورٹ کے مطابق صدر ہاؤس کے زیر استعمال گاڑیوں پر کروڑ 4لاکھ 77 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ، پٹرول کی مد میں 90لاکھ 46 ہزار روپے اور ٹرانسپورٹ اخراجات کی مد میں 1 کروڑ 42 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ۔ صدر عارف علوی کے سفر پر 56لاکھ 86 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ، ان میں ٹریولنگ الانس کی مد 56 لاکھ86 ہزار روپے شامل ہیں