لاہور(صباح نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے )نے منی لانڈرنگ مقدمے میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کل عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔ ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔
شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زائد افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا۔