ابتر سیاسی ومعاشی صورت حال نے ملک کو عالمی طور پر تنہا کردیا ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان

دیر لوئر(صباح نیوز)ایوان بالا میں جماعت اسلامی کے پار لیمانی لیڈر وسابق صوبا ئی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ابتر سیاسی ومعاشی صورت حال نے ملک کو عالمی طور پر تنہا کردیا ہے۔سودی نظام ملکی تر قی میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حیات المسلین کو ٹو حاجی آباد دیرپا ئین میں سالانہ جلسہ دستار بندی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ۔اس موقع پر 10طلبہ کی دستار بندی جبکہ شعبہ خوا تین سے فار غ التحصیل 30طالبات کی چادر پوشی کی گئی۔تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی و مہتمم جامعہ تفہیم القرآن مردان مولانا ڈاکٹر عطاء الر حمٰن ،ادارے کے مدیر حاجی احسان الحق و دیگر نے بھی خطاب کیا ،

سینیٹر مشتاق احمد خا ن اور ڈاکٹر عطاء الرحمن کا کہنا تھا کا مدارس عربیہ اسلام کے مضبوط قلعے اور تز کیہ نفس کے مراکز ہے جوبغیر کسی حکومتی امداد کے ہزاروں مدارس ملک بھر میں 33لاکھ طلبہ کو تعلیم ،رہایش اور خوراک جیسی سہولیات مفت فراہم کررہے ہیں ۔مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملکی نظریاتی و جغرافیائی سر حدات پر حملہ ہوا مدارس کے طلبہ نے تحفظ کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

مدارس کے خلاف تمام تر سا زشوں کو ناکام بنایا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 8کروڑ افراد ان پڑھ جبکہ 9کروڑ خط غربت سے نیچے زند گی گزارنے پر مجبور ہیں۔ملکی مسا ئل کا واحد حل سودی نظام کا خا تمہ اور اسلام کے عاد لانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ۔