پشاور، سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن ،4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے مچنی گیٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکا آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا۔آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چار مبینہ دہشت گروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔

دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ گرفتار چاروں افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔