ڈالرمزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی


اسلام آباد(صباح نیوز)ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 227 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40845 پر آ گیا ۔