عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، بلوچستان میں غربت وبدعنوانی حکمرانوں کے تحفے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر وبلوچستان میں طاقت وگولی سے مسائل حل کرنے اور فوجی آپریشن کی وجہ میں حالات خراب اور عوام میں نفرت ،غم وغصہ پایا جاتاہے، گوادر پسنی اورماڑہ تربت سمیت دیگر اضلاع میں اب بھی عوام محصور،چھاپے وگرفتاریاں اورطاقت کے زورپرناروامقدمات کا اندراج جاری ہیں، نااہل انتظامیہ ،سیکورٹی فورسزکی جانب سے دھرنے پر رات حملہ ،فوجی آپریشن ،خواتین پر تشدد،چادراورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو ئے ہیں ۔حکمران ،اسٹبلشمنٹ کی بدعنوانی کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے لیکن اس کے باوجودآج بھی بدعنوانی شاہ خرچیاں عروج پر ہے لوٹ مار کرکے قومی دولت بیرون ملک منتقل کیے جارہے ہیں جبکہ دنیا سے خیرات وقرضے مانگ کرپاکستان کو دنیابھرمیں بدنام کر دیا گیا ہے ۔

ایک بیان میں  انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں غربت وبدعنوانی حکمرانوں کے تحفے ہیں عوام کی فلاح وبہبو دکیلئے نہ قانون سازی نہ ہی ترقیاتی کام ہورہے ہیں روزگار برائے فروخت ،ترقیاتی کام ٹھیکیداری سسٹم میں اپنوں کو نوازنے کرپشن وکمیشن کا دوردورہ ہے ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جنہوں نے اس ملک وبلوچستان کو لوٹ لیا اب بھی وہ حکمرانی کررہے ہیں اوردوسرے لٹیرے نمبر پرہے مسائل کے حل ،لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرنے ،ولٹیروں کو قرارواقعی سزادینے کیلئے عوام دیانت دا رلوگوں کاساتھ دیں جماعت اسلامی بدعنوانی چوری کرپشن وکمیشن سے پاک ملک کی منظم ودیانت دار پارٹی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کو لٹیروں سے نجات دلائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکمران ، ادارے جماعت اسلامی کا راستہ روک رہے ہیںاس لیے کہ اگر جماعت اسلامی اقتدارمیں آگئی تو سب لٹیروں کو بے نقاب کیا جائیگا لٹیروں سے قومی دولت برآمد کی جائیگی لٹیرے سب آپس میں ملے ہوئے ہیں بلوچستان کو نوگوایریا بنا یا گیاہے فوجی آپریشن نے ہمیشہ بلوچستان کو پیچھے بہت پیچھے دھکیل دیاہے فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ۔فوجی آپریشن ،حالات خراب کرکے دہشت گردی کا ماحول بناکر قرضے وصول کرنا دانشمندی نہیں ۔قوم کا دکھ دردرکھنے والے لیڈرزہر مشکل وپریشانی میں قوم کیساتھ ہوتے ہیں بھاگنے ،لٹیرے لیڈرقوم کومالامال کرنے کیلئے نہیں ذاتی فائدے مراعات ومفادات کے حصول کیلئے ہوتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کو آتش فشاں بناکر کس کی خدمت ہورہی ہے حالات خراب ،بدعنوانی ،بدامنی عروج پر اس کے باوجود حکمرانوں کو سونے ،مفادات کے حصول بدعنوانی سے فرصت نہیں۔بدعنوانی میں بلوچستان کے سیکورٹی فورسز،بااختیار طبقات اوربے اختیار حکومت سب برابرکے شریک ہیں۔ گوادر ساحل اہل گوادر کا حق ہے ماہی گیروں کو بے روزگارکرکے ٹرالر مافیازسے بھتہ لینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔