کراچی (صباح نیوز)پاکستان نے دو بڑے غیر ملکی کمرشل قرض ادا کرد ئیے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 600 ملین ڈالر اماراتی این بی ڈی بینک کو ادا کیے گئے جبکہ 420 ملین ڈالر دبئی اسلامی بینک کو واپس کیے گئے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پاس 25 روز سے کم کا امپورٹ کوور رہ گیا ہے۔واضح رہے زر مبادلہ میں کمی کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کیلئے ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ چند دن میں بڑی کار ساز کمپنیوں نے پلانٹس عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں،
ذرائع کے مطابق پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔۔