سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ماورائے عدالت قتل تین کشمیری نوجوانوں رئیس احمد میر،عامر منظور گنائی اورر حسیب احمد کی لاشوں کو نامعلوم مقام پر سپردخاک کر دیا ہے۔
رئیس احمد میر،عامر منظور گنائی اورر حسیب احمد کو گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع کے شوپیان ضلع کے چک چولند حرمین گائوں میں شہید کر دیا تھا۔ بھارتی فوج نے بارودی دھماکے سے 2رہائشی مکان تباہ کر دیے۔ مکان کے ملبے سے رئیس احمد میر ولد نذیر احمد میر ساکن کاپرن شوپیان،عامر منظور گنائی ولد منظور احمد گنائی ساکن چک چولند اور حسیب احمد ساکن ریڈونی کولگام کی لاشیں ملی تھیں ۔ بھارتی فوج نے لاشیں اپنے قبضے میں لے لی تھیں جبکہ ان کی تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے نہیں کیا گیا