اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں پوٹینشل موجود ہے، موجودہ حکومت معاشی ترقی میںکردار بڑھانے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو وسعت دینے کی خواہشمند ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ڈیجیٹل اوشن کے سی ای او یانسی سپرول نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ معاونین خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ،طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران نے بھی شریک تھے۔ یانسی سپرول نے کاروباری معاملات اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ڈیجیٹل اوشن کے کردار سے آگاہ کیا۔
سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ،میڈیم اور کلاڈ کمپیوٹنگ ایس ایم ایز کو فعال اور سرمایہ کاری کے بارے بھی آگاہ کیا۔ ڈیجیٹل اوشن کے سی ای او نے پاکستان میں کاروبار کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے حال ہی میں کلاڈ ویز پاکستان حاصل کیا ہے، پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے نوجوانوں کی آئی ٹی میں صلاحیتوں کو بڑھائیں گے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یانسی سپرول کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں پوٹینشل موجود ہے، موجودہ حکومت معاشی ترقی میںکردار بڑھانے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری کو وسعت دینے کی خواہشمند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل اوشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔