سیاسی عدم استحکام معاشی زوال، قومی سلامتی تک پہنچ گیا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںشیخ رشید نے کہا کہ جنرل عاصم منیرنے درست کہامعیشت دہشت گردی پرقومی اتفاق رائے ضروری ہے، ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام کیسے آ سکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال اور قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اورملزوم ہیں، استحکام انتخاب لائے گاجوفوج کرواسکتی ہے،120دن اہم ہیں۔