اسلام آباد(صباح نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2411.43 روپے کا ہوگیا جبکہ ماہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی نرخ 2548.29 روپے کا تھا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو سلینڈر کی قیمتوں میں 136 روپے 86 پیسے کمی کر دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی گئی۔ نئی پرچون قیمت 204 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔
حکام کے مطابق ایل پی جی کی پرانی قیمت 215 روپے 96پیسے فی کلو تھی جس میں 11 روپے 60 پیسے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔