سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔
بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے ضلع شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ۔
بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے علاقے چولان کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی اس دوران ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔
فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا