کراچی(صباح نیوز) نیب نے تھرکول واٹر پراجیکٹ میں ایک ارب 29 کروڑ روپے بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔نیب حکام نے سیکرٹری آبپاشی سے ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب حکام نے سوالات کئے ہیں کہ تھرکول واٹر پراجیکٹ میں کتنی رقم خرچ ہوئی، اس کام کے بل کس نے پاس کیے، رقم کب اور کتنی جاری ہوئی، ٹینڈر کے عمل کی تفصیلات دی جائیں۔محکمہ آبپاشی کی جانب سے ابھی تک کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، مذکورہ منصوبے پر 2016-17 کے دوران رقم خرچ کی گئی۔
Load/Hide Comments