ڈالر مزیدمہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل منڈلاتے رہے


کراچی(صباح نیوز)ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان رہا ۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مہنگا ہونے کا سفر تاحال جاری ہے۔

کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 35پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226روپے 50پیسے کا ہو گیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 47پوائنٹس کم ہونے کے بعد 39755 پر آ گیا ۔