کراچی ( صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کیس میں شرجیل میمن کے وکیل کی استدعا مسترد کردی،شرجیل میمن کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کردی ،نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے قائم علی شاہ کی دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کیس کی سماعت ہوئی ،سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کہا نیب آردیننس کے تناظر میں اس درخواست کو مزید نہیں سن سکتے، عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی ،نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے قائم علی شاہ کی دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی،وکیل نے موقف دیا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں، دس روز میں پیش نہیں ہوسکتے ،شرجیل میمن کو واپسی پر نئی ضمانت حاصل کرنا ہوگی۔
عدالت نے کہا آپ چاہیں تو درخواست ضمانت واپس لے لیں مزید مہلت نہیں دے سکتے ، واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے نیب کورٹ میں پیش ہونے کی مہلت دی جائے،عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل کی استدعا مسترد کردی،شرجیل میمن کے وکیل کے درخواست ضمانت واپس لے لی،عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت خارج کردی ،نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے قائم علی شاہ کی دس روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔